لاہورہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر وزیراعلیٰ کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر ان پر ایک لاکھ جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کے دوران ان کے وکیل نے عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کی، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کو جواب 2روز پہلے جمع کرانا چاہیے تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، عدالت نے حمزہ شہبازکی جانب سےجواب جمع نہ کرانے پر ان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا جب کہ عدالت نے پنجاب حکومت کوبھی جواب جمع نہ کرانے پرایک لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جرمانے کی رقم لاہور ہائیکورٹ بارکے اکاوئنٹ میں جمع کرائی جائے۔
style=”display:none;”>