کراچی: عدالت نے اے آر وائی کے نیوز کے سربراہ عماد یوسف کو ان پر لگے تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے ان کے خلاف لگے تمام کیسز ختم کردیے۔
آج عماد یوسف کو کراچی کی ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے آغاز پر پولیس کی جانب سے ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر ان کے وکیل نعیم قریشی نے مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ عماد یوسف کیخلاف مقدمہ بےبنیاد ہے، بتایا جائے کہ عماد یوسف کا اس سارے معاملہ میں کیا کردار ہے۔
ان کے وکیل نے کہا کہ نشریات کی شکایت ہے تو پیمرا کومدعی ہونا چاہیے تھا، عدالت میں پیش مواد میں عماد یوسف کے خلاف الزامات کا کوئی ثبوت نہیں۔
عدالت نے نہ صرف ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی بلکہ کیس کو سرے سے ختم کر دیا۔
style=”display:none;”>