ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہباز گل پر اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام پر کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر نے کی۔ عدالت نے واضح کیا کہ عدالت سامان کی سپرداری کی درخواست پر حکم نامہ جاری کرے گی۔
شہباز گل کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے موکل کا پولیس نے جو سامان ضبط کیا وہ سپرداری پر فراہم کیا جائے، شہباز گل کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پولیس کے قبضے میں ہے۔
پولیس کی جانب سے مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
style=”display:none;”>