چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے صحافی ارشد شریف کے بہیمانہ قتل کا از خود نوٹس لیا ہے۔ چیف جسٹس نے ازخود نوٹس کی سماعت آج دوپہر مقرر کرتے ہوئے داخلہ، خارجہ اور اطلاعات و نشریات کے سیکرٹریز، ڈائریکٹر جنرل آئی بی اور پی ایف یو جے کے صدر کو نوٹس جاری کئے ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ ملک بھرکی صحافی برادری اور عوام الناس سینئر صحافی کے قتل پر غمزدہ تھے اور وہ معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے تھے۔
style=”display:none;”>