صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 جون پیر کے روز طلب کر لیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہو گا۔ مالی سال 23-2022 کا سالانہ بجٹ قومی اسمبلی کے اس سیشن میں 10 جون بروز جمعہ کو پیش کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا گیا ہے۔
style=”display:none;”>