بلوچستان کا نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے ۔ اجلاس شام چار بجے ہوگا ۔ وزیر خزانہ سردار عبدل الرحمان کھیتران بجٹ پیش کریں گے ۔ بجٹ اجلاس اس سال دو مرتبہ موخر ہوا ۔ پہلے بجٹ 17 جون کو پیش ہونا تھا بعد میں گورنر کی منظوری سے اجلاس کی تاریخ 20 جون مقرر ہوئی ۔ بلوچستان عوامی پارٹی کونسل سیشن کی وجہ سے اجلاس دوبارہ ایک روز کے لئے موخر کیا گیا۔