پاکستان کے بعد بنگلہ دیش کی حکومت نے بھی ملک بھر میں رات 8 بجے کے بعد دکانیں اور بازار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت تمام متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ بجلی اور ایندھن کی بچت کے لیے روزانہ رات 8 بجے کے بعد ملک بھر میں اسٹورز، شاپنگ مالز اور ریستوران بند کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔