اثاثوں کی ریکوری کے یونٹ (اے آر یو) نے گزشتہ تین سالوں میں 426.4 ارب روپے کی وصولی کی ہے۔
ڈان کی رپورٹ کے مطابق کیبنٹ ڈویژن کی 2020-21 کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کل رقم میں سے، 334 ارب روپے سے زائد کی وصولی گزشتہ مالی سال میں ہوئی۔ یہ رپورٹ مئی 2022 میں، یعنی شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے ایک ماہ بعد تیار کی گئی ہے۔
اے آر یو کا قیام ستمبر 2018 میں کیا گیا تھا جس کا مقصد نئے کیسز کا سراغ لگانا اور غیر قانونی طور پر حاصل کیے گئے آف شور اثاثوں کی حتمی وطن واپسی کو یقینی بنانا تھا۔”
دریں اثنا، ایف آئی اے نے گزشتہ تین سالوں میں 6.4 ارب روپے کی وصولی کی، جس میں سے 2020 میں 3.6 ارب روپے کی وصولی ہوئی۔
دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے مختلف انکوائری کمیشنوں کی روشنی میں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واجبات قائم کیے اور ریکوری کی جو “چارٹ سے باہر” تھیں۔
style=”display:none;”>