اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کے خلاف ہنگامہ آرائی کے الزام میں دہشت گردی ایکٹ کےتحت درج مقدمہ میں اگلی پیشی پر ملزم کی حاضری کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد حسن نے کی۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دی۔ انہوں نے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر دلائل دیئے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگلی سماعت پر عمران خان کی حاضری کویقینی بناتے ہوئے مستقل ضمانت پر دلائل دیئے جائیں۔ عمران خان کے پیش نہ ہونے کی صورت میں عدالت حکم جاری کرے گی۔ کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
style=”display:none;”>