عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اُمور خارجہ کی وزیر مملکت حنا ربانی کھربھی اُن کے ہمراہ ہیں۔ وزیر خارجہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور بدلتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی حالات کے معاشی اور سماجی اثرات کے علاوہ علاقائی سلامتی اور ا ستحکام سے متعلق پاکستان کاموقف پیش کریں گے۔ بلال بھٹو زرداری موسمیاتی تبدیلی ، خوراک اور توانائی کے تحفظ ، مہنگائی کے دور میں سماجی خدشات اور سست رو معاشی سرگرمیوں کے مسائل پرترقی پذیر دنیا کے نقطہ نظر پرروشنی ڈالیں گے۔
وزیرخارجہ اور وزیرمملکت اجلاس میں شرکت کرنے والے مندوبین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
style=”display:none;”>