ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس سوئٹزرلینڈ کےشہرڈیووس میں شروع ہوگیا ہے۔اجلاس میں مختلف ممالک کے سربراہان،حکومتی رہنماء، عہدیداران اورمبصرین شرکت کررہےہیں۔عالمی فورم کےدوران شرکاءجیو اکنامک چیلنجز، وبائی امراض کے بعد معاشی بحالی اور یوکرین بحران پر سیر حاصل گفتگو کریں گے۔جغرافیائی سیاسی تناؤ، معاشی، توانائی اورخوراک جیسے بحرانوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ عالمی اورعلاقائی تعاون کافروغ، اقتصادی بحالی، ترقی کے نئے دور کی تشکیل، صحت مند اور مساوی معاشروں کی تعمیر، آب و ہوا، خوراک اور فطرت کی حفاظت، صنعتی انقلاب سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانےجیسے موضوعات پر بحث ہوگی۔
style=”display:none;”>