ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا 75 واں اجلاس سوئٹزرلینڈ کےشہرجنیوا میں شروع ہوگیا ہے۔اجلاس میں دنیا بھر کے 194 ممالک سے وزراء صحت اور اعلیٰ حکام شرکت کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل پاکستانی وفد کی قیادت کررہےہیں۔
پاکستانی وفد کی جانب سے کورونا کی عالمی وباء سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مربوط حکمت عملی سے آگاہ کیا جائے گا ۔وفاقی وزیر صحت جنیوا میں مصروف وقت گزاریں گے ۔ وفد کے ارکان شرکت کرنے والے مختلف ممالک سے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔
style=”display:none;”>