وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ دنیا نے کل دیکھا کہ قومیں کس طرح مصیبت زدہ انسانیت کو مسائل سے نکالنے کے لئے اکٹھے ہو کر یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے شراکت داری کا بے مثال نمونہ پیش کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنیوا کانفرنس میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی اظہار ہمدردی نے بہت متاثر کیا۔
اجتماعی کوششیں زندگیوں اور امیدوں کو دوبارہ پروان چڑھائیں گے۔ وزیراعظم نے ریزیلینٹ پاکستان کانفرنس کی شاندار کامیابی پر سربراہان مملکت و حکومت ،یورپی یونین،ترقیاتی شراکت داروں اور اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے کانفرنس میں شاندار کردار ادا کرنے پر ہمیشہ شکرگزار رہیں گے۔
style=”display:none;”>