لکی مروت عباسہ خٹک میں پولیس موبائل پر نامعلوم شدت پسندوں کا حملہ، فائرنگ سے 6 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ لکی مروت کے علاقے وانڈہ شہاب خیل عباسہ خٹک روڈ پر تھانہ ڈدیوالہ کی حدود میں پولیس وین علی الصبح معمول کی گشت پر تھی کہ اس دوران نامعلوم شرپسندوں نے پولیس موبائل پر حملہ کر دیا۔
فائرنگ سے 1 اے ایس آئی، 1 ڈرائیور اور 4 پولیس کانسٹیبل شہید ہو گئے۔ شہید اہلکاروں میں اے ایس آئی علم دین، ایل ایچ سی زبیر، کانسٹیبل محمود (ایف سی)، کانسٹیبل احمد نور (ڈی ایف سی)، عثمان علی (ایف آر پی) اور ڈرائیور دل جان شامل ہیں۔
واقعے کے فوری بعد ڈی پی او سمیت پولیس و سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ شہداء کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اس دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
style=”display:none;”>