پاکستان تحریک انصاف آج مغرب کے بعد اسلام آباد میں ریلی نکالے گی۔ یہ ریلی زیرو پوائنٹ سے شروع ہو کر ایف ٹین تک جائے گی اور اس کی قیادت عمران خان کریں گے۔
اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹر گِل کی حمایت اور اس پر تشدد کیخلاف کل بعد ازنمازِ مغرب میں زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک ریلی کی قیادت کروں گا۔ہم محض اس بنیاد پرکہ صرف سرکاری مؤقف اجاگر کرنے کی بجائے اے آر وائی نے ہمارے بیانیے کو بھی جگہ دی، اس کی آواز گُل کرنے کیخلاف بھی صدائے احتجاج بلند کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں ہر شہری کو دعوت دے رہا ہوں کہ ہمارےساتھ ریلی میں شریک ہو اور (ظلم و بربریت کیخلاف) احتجاج میں اپنی آواز بلند کرے۔
style=”display:none;”>