الاخبار (مانیٹرنگ ڈیسک) آج ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے حتمی مرحلے میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور اب تک 85.45 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق صدر اردوان 53.15 فیصد ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 46.85 فیصد ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔ٹرن آؤٹ 85 فیصد سے زائد رہا
نتائج کے مطابق صدر اردوان نے 2 کروڑ 35 لاکھ ووٹ لیے ہیں جبکہ کمال قلیچ دار اوغلو اب تک 2 کروڑ 7 لاکھ 17 ہزار ووٹ لے چکے ہیں
دوسرے مرحلے میں زیادہ ووٹ لینے والا امیدوار کامیاب قرار پائے گا