وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ازبکستان میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے ملاقات کی ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے قریبی برادرانہ اور تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے ازبک صدر کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔ازبک صدر سے ملاقات ایس سی او وزرائے خارجہ کانفرنس میں شریک تمام وزراء خارجہ نے مشترکہ طور پر کی۔ملاقات میں روسی فیڈریشن ،چین،ازبکستان،بھارت، تاجکستان، کرغزستان اور قازقستان کے وزرائے خارجہ بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
style=”display:none;”>