وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاست کی آڑ میں قانون کے رکھوالوں کو دہشتگردی کانشانہ بنانا لاقانونیت اور غنڈہ گردی ہے۔قوم کو سیاست میں تشدد کی مذمت کرنا ہوگی۔اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے عمران خان کی 2014 کے تشدد اور انتشار کی ویڈیوز شئیر کرتےہوئے کہا کہ خونی مارچ کے خونی مناظر یہ ہوں گے ۔قوم نہ بھولے، یہ وہ فسادی ہیں جو ملک میں پھر انتشارپھیلا نے آ رہے ہیں۔
اپنے ایک اور ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے 9 اگست 2014 کو کہا تھا کہ “ہمار لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف پر امن رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ پھر 126 دن پاکستان میں سول نافرمانی اور انتشار پر اکسانے بجلی کے بل جلانے،ہنڈی سے پیسے بھجوانے اور مار دو،گرا دو،جلا دو کا فساد عوام نے دیکھا۔
style=”display:none;”>