وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ آئندہ مالی سال میں آٹے، چینی، گھی،خوردنی تیل، دالوں اور چاول پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔ اسلام آبادمیں تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ کی وزیراور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہ شازیہ عطاء مری سے ملاقات میں وزراعظم نےہدایت کی کہ تمام متعلقہ وزارتیں سبسڈی مستحق و پسماندہ افراد تک پہنچانےکو یقینی بنائیں
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔شازیہ مری نے وزیرِ اعظم کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے ٹارگٹڈ سبسڈی کے لئے وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ کو وزارتِ خزانہ اور وزارت صنعت و پیداوار کے ساتھ مل کر جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔