الاخبار (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑنے والے سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا تاہم وہ ہاتھ نہ آئے۔
تیمور جھگڑا پولیس کو انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔ ان کے چمکنی میں واقع آبائی گھر پر گزشتہ شب پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا، تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔
پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا ہے، پولیس روایات سے ہٹ کر کام کر رہی ہے۔