شمالی شام میں مارٹر حملےکے دوران ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق اورچھ زخمی ہوگئے۔
وزیر داخلہ سلیمان سویلو کاکہنا ہےکہ ضلع کرکامِس میں ہونےوالے حملے میں اسکول،رہائشی عمارات اور ایک ٹرک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترکی نےکہاکہ یہ حملہ شام کے علاقے’’ کوبانی‘‘ سے ہوا ہے جو کرد ملیشیا کاکنٹرول ہےتاہم کرد ملیشیا کی جانب سے اس الزام پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
ادھر شام میں معاشی بحران کے خلاف مشتعل مظاہرین نے سویدا شہر کے گورنر آفس پر دھاوا بول دیا اور عمارت کے کچھ حصوں کو آگ لگا دی۔ مشتعل مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور صدر بشار الاسد سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا، گورنر آفس کی عمارت میں آویزاں صدر بشار الاسد کی تصویر پھاڑ دی گئی جبکہ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ شام میں طویل عرصے سے جاری خانہ جنگی اور مغربی پابندیوں کے باعث معاشی حالات بے حد خراب ہیں۔
style=”display:none;”>