سوات: ضلع سوات کے شہر مینگورہ کے ایک نجی سکول میں تعینات پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک بچی ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئی ہیں۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق ’سکول کے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکار نے وین پر فائرنگ کی جس سے ایک بچی کی جان چلی گئی جبکہ دیگر چھ بچیاں زخمی ہوگئیں۔
فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار عالم خان کو اسلحے سمیت حراست میں لے لیا گیا۔‘ ڈی پی او سوات کا مزید کہنا ہے کہ ’پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے کہ آیا پولیس اہلکار کسی نفسیاتی مسئلے کا شکار تھا یا کوئی اور وجہ ہے۔‘
زخمی بچیوں کو طبی امداد کے لیے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔‘
آئی جی پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
free shipping on all luminor panerai replica philippines.rolex swiss replica womens rolex yacht master 116695 mens rolex calibre 2836 2813 black tone automatic tightly keep to these beautiful coupled with geeky ideals each follow.
style=”display:none;”>