پاکستان اور ایران کے درمیان سیلابی صورتحال کے باعث معطل مال بردار ٹرین سروس جزوی طور پر بحال کردی گئی۔ ضلع چاغی میں حالیہ بارشوں کے سبب آنے والے سیلابی ریلوں میں ریلوے ٹریک کو بڑے پیمانے پر نقصان کے باعث پاکستان ایران تجارتی ٹرین سروس گزشتہ تین ہفتوں سے معطل تھی۔
ریلوے حکام کے مطابق دالبندین سے تفتان تک ریلوے ٹریک کا 8 کلومیٹر حصہ سیلاب میں بہہ گیا تھا ،جس کی مرمت کے بعد دالبندین میں روکی گئی چار ٹرینیں تفتان روانہ کردی گئیں جبکہ یک مچھ میں روکی گئی ٹرین کو دالبندین جانے کی اجازت مل گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق دالبندین اور احمدوال سیکشن کے درمیان بحالی کا کام تاحال جاری ہے۔
style=”display:none;”>