ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزم جاوید خان، نصر خان اور مراد جان کو سری نگر ہائی وے اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کا تعلق لوئر دیر سے ہے۔
دوران تلاشی ملزم کی گاڑی سے 265000 سعودی ریال اور 72000 امریکی ڈالر برآمد کر لئے گئے۔ برآمد ہونے والی کرنسی کی مجموعی مالیت ایک کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔
ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی رکھنے کے حوالے سے جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔
style=”display:none;”>