گیلپ پاکستان کے فروری میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق 61 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں عمران خان ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں۔ جبکہ36 فی صد نواز شریف اور 36 فی صد بلاول بھٹو زرداری کو اچھا سیاسی رہنما سمجھتے ہیں۔
عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار پی ڈی ایم کو ٹھہرایا ہے۔ 62 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی بحران کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہے۔ سروے کو ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ان کے گھر کے کسی نہ کسی فرد کی ملازمت ختم ہوئی ہے۔
اسی سروے میں 53 فیصد لوگوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی پارٹی چھوڑ کرکسی ایسی نئی پارٹی میں جانے کو تیار ہیں جوایماندار سیاسی کارکنوں اورٹیکنوکریٹس کو ملا کر بنائی جائے ۔
گیلپ سروے کے مطابق جہاں بلاول بھٹو زرداری مقبولیت میں مریم نواز سے آگے ہیں وہیں آصف زرداری مقبولیت کے گراف میں سب سے نیچے ہیں ۔ سروے کے مطابق 61 فیصد پاکستانیوں کی رائے ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپس آنا چاہئے۔
style=”display:none;”>