وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے روبرو پیش ہو گئے۔
ایف آئی اے کی جانب سے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس سے متعلق سوال نامہ دیا گیا، سلیمان شہباز نے سوالات کا جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا۔
سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت پر ہیں اور چند روز قبل ہی وہ وطن واپس پہنچے تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو سلیمان شہباز کو گرفتار کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے وزیراعظم کے صاحبزادے کو عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
style=”display:none;”>