بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیزبیانات پر سعودی عرب، او آئی سی اور کئی عرب ممالک نے بھارتی انتہا پسندوں کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی عرب، اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) قطر، کویت اور دیگر عرب ملکوں نے انڈیا کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایک رہنما کی جانب سے پیغمبر اسلام کے خلاف ’تکلیف دہ‘ تبصرے کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی عرب، بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے پیغمبر اسلام کی توہین پر مشتمل بیان کی مذمت کرتا ہے‘۔ ’سعودی عرب نے دین اسلام کی مقدس ہستیوں کی توہین کو ہمیشہ مسترد کیا ہے۔ آج بھی یہ موقف ہے اور آئندہ بھی یہی رہے گا‘۔ ’سعودی عرب تمام مذاہب کی مقدس شخصیات اور مذہبی علامتوں کی توہین کو مسترد کرتا ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ نے دوحہ میں انڈیا کے سفیر دیپک متل کو طلب کر کے انڈیا سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ نے انڈین سفیر کو قطر کے ردعمل کا سرکاری نوٹ بھی حوالے کیا۔ جبکہ کویت نے بھی اس معاملے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کویت میں انڈین سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔
او آئی سی نے انڈین حکام سے کہا کہ ’وہ اسلام کے خلاف ہر طرح کی ہرزہ سرائی اور توہین آمیز اقدامات کا سختی سے نوٹس لیں۔ اشتعال پھیلانے والوں اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور تشدد کے جرائم کرنے والوں کو عدالت میں پیش کریں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کا احتساب کیا جائے۔
style=”display:none;”>