مایہ ناز فٹبالر لیونل میسی اتوار کو اپنا پانچواں اور آخری ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ فائنل میں ارجنٹائن کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔
کپتان میسی اپنے کیئرئر میں ارجنٹائن کے لئےفٹبال کے سب سے بڑے اعزاز ورلڈ کپ کو جیتنے کے لئے پر امید ہیں۔ایونٹ کو لیونل میسی نے اپنا آخری ورلڈ قرار دیا ہے۔35 سالہ میسی ابھی تک اپنے ملک کو ورلڈ کپ نہیں جتوا سکے۔
2014 کے فائنلسٹ ارجنٹائن نے 1978 اور 1986 میں ٹرافی اٹھانے کا اعزاز حاصل کیا۔عالمی ٹائٹل جیتنے پر سات مرتبہ کے بیلن ڈی اور ایوارڈ اپنے نام کرنے والےمیسی کو اس افسانوی حیثیت تک لے جائے گا جو آنجہانی ڈیاگو میراڈونا کو ارجنٹینا میں حاصل ہے۔
لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں 5مرتبہ ارجنٹینا کی نمائندگی کر کے میراڈونا اور ہاوئیر میچرانو کے پیچھے چھوڑ ا، دونوں کھلاڑیوں نے اپنے ملک کے لئے 4 بار ورلڈ کپ میں شرکت کی۔ فرانس کے خلاف فائنل میسی کا ورلڈ کپس میں 26واں میچ ہوگا جو کہ خود سے ایک ریکارڈ ہے۔ میسی سے پہلے جرمنی کے لوتھر میتھیئس اور میکسیکو کے رافائل۔ مارکوئیز نے 25، 25 میچز کھیلے۔
style=”display:none;”>