وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے اسحاق ڈار نے کہا کہ سیاست کو ایک طرف رکھیں، ہمیں ملک کے مفاد کے لئے کام کرنا ہے۔روپے کی قدر کو مستحکم کرنا اورمہنگائی پر قابو ہماری اولین ترجیح ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی وزارت خزانہ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں تین دھرنوں کے باوجود ملکی معیشت نے ترقی کی۔ 2013 میں بھی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی پیش گوئیاں کی گئی تھیں مگر ہم نے دن رات محنت کی ۔ جب مسلم لیگ ن نے 2018 میں حکومت چھوڑی تو معیشت مستحکم تھی۔
تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے پاکستان تیزی سے معاشی قوت بن کر ابھر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی طریقے سے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے پونے چار سال کے نقصان کا ازالہ اتنی جلدی ممکن نہیں ہے۔ ملکر ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات کریں گے۔
style=”display:none;”>