کینڈی – سری لنکن کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو پالے کیلے ہوم گراؤنڈ پر تیسرے میچ میں شکست دے کر ‘ائی سی سی’ کا ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا۔
سری لنکا نے 177 رنز کا ہدف 19.5 اوورز میں حاصل کرکے ساری دنیا کو حیران کر دیا ۔
انھیں آخری تین اوورز میں جیت کے لیے 59 رنز درکار تھے، جو بظاہر ایک ناممکن حدف نظر آرہا تھا۔ لیکن کپتان ڈاؤسن شاناکا اور کرونارتنے نے یہ سکور ایک انتہائی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنالیے۔
آئی سی سی کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ٹیم نے ٹی20 میچ کے آخری تین اوورز میں 59 رنز بنا کر فتح حاصل کی ہو۔
آخری اوور میں بھی سری لنکن بلے بازوں کو 19 رنز کی ضرورت تھی، لیکن شاناکا نے دھواں دار بیٹنگ کر کے ٹیم کو فتح دلوادی۔
اس جیت کے ساتھ ساتھ ڈاؤسن شاناکا ٹی20 میچ کی دوسری اننگز کے اختتامی اوورز میں 50 سے زائد رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔
انہوں نے صرف 25 گیندوں پر 54 رنز بنا کر ایک اور ریکارڈ قائم کیا۔
style=”display:none;”>