امریکی نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نےتائیوان کی صدر سائی انگ وین سے ملاقات کی ہے۔ چین نے سپیکر کے دورے کے بارے میں انتباہ جاری کیاتھا۔ نینسی پلوسی آج دوپہر کے کھانے کے بعدتائیوان سے چلی گئی ہیں۔ گزشتہ پچیس سال کے دوران یہ کسی اعلی امریکی عہدیدار کا تائیوان کاپہلا دورہ تھا۔ چین کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ وہ کل سے علاقے میں جنگی مشقیں شروع کررہے ہیں جواتوار تک جاری رہیں گی ۔امریکا نے کہاہے کہ اس دورے کو بحران میں تبدیل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے کہاہے کہ امریکہ کی تائیوان سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔ چین کاموقف ہے کہ تائیوان اس کا صوبہ ہے۔
style=”display:none;”>