سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی باکو میں پائیکو کانفرینس کے موقع پر آذربائیجان، ازبکستان اور ترکی کے ہم منصبوں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
باکو میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ باکو میں تیسری پائیکو کانفرنس کے موقع پر آذربائیجان، ازبکستان اور ترکی کی پارلیمنٹ کے سپیکرز کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف اس وقت باکو میں آذربائیجان کی ملی مجلس (پارلیمنٹ) کی میزبانی میں ہونے والی اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی (پائیکو) کی تیسری جنرل کانفرنس میں شرکت کے لیے آذربائیجان کے دورے پر ہیں۔
باکو میں آذربائیجان کی پارلیمنٹ کی سپیکر محترمہ صاحبہ غفاروا سے ملاقات کے دوران سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پارلیمانی سفارت کاری دونوں ممالک کے مابین موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔
style=”display:none;”>