وفاقی وزیرصحت عبدالقادرپٹیل نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہور ہا ہے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن پر فی الحال غورنہیں کیا جارہا،امید ہے ضرورت نہیں پڑے گی۔
وینٹی لیٹرز کی معقول تعداد ہسپتالوں میں موجود ہے۔ایس اوپیز پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔ وزیرصحت نے ا سلا م آ با د میں نیوز کانفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنےمیں آیاہے۔
کورونا سے اموات کی شرح 1.5فیصد ہے ۔ا نہو ں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافے پر ٹیسٹنگ بڑھا رہے ہیں۔
وزیرصحت نے کہا کہ ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش ہے۔ صوبائی حکومتوں کو کسی بھی ممکنہ صورتحال سےنمٹنے کے لئے تیاررہنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرصحت نے شہریوں سے گزارش کی کہ عید کی چھٹیوں کے دورا ن سیاحتی مقامات پر رش سے گریز کیا جائے۔
سماجی فاصلہ ،سینیٹائزراور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ تمام شعبوں کے افراد اپنے اردگرد لوگوں میں کورونا سے متعلق آگاہی پھیلائیں۔
style=”display:none;”>