وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی بجٹ 14جون کو پیش کیاجائےگا۔
کراچی میں میڈیاسے گفتگومیں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے صحت کے بجٹ میں بہت کمی کی جبکہ مہنگائی بڑھنے سے سرکاری ہسپتالوں پر بوجھ بڑھاہے۔
مرادعلی شاہ نے کہا کہ صوبے میں بچوں کےعلاج کیلئےدوسرے صوبوں سے بہترسہولیات فراہم کررہےہیں،ہربڑے شہرکے ہسپتال کو ضلعی ہسپتالوں سے جوڑاجاچکاہے۔
انہوں نے کہا کہ پورے صوبے سے 70ہسپتالوں کوٹیلی میڈیسن کے ذریعے منسلک کردیاہے،جدیدنظام سے تمام ڈاکٹرزایک دوسرے کی معاونت کررہےہیں۔
style=”display:none;”>