سکھ مذہب کے گورو ارجن دیو جی کے جوڑ میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے آئے سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب میں مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔
بھارت سے آئے 144سکھ یاتری گزشتہ روز خصوصی بسوں کےذریعےگوردوار پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچے اوراپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔ حسن ابدال میں یاتریوں کے قیام و طعام اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ سکھ یاتری16جون کو ڈیرہ صاحب لاہور میں جوڑ میلہ کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔
style=”display:none;”>