امریکی صدر جو بائیڈن کے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر 18 اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان معاہدوں سے سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، سپیس اور صحت کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔یہ معاہدے سعودی ویژن 2030 کے اصلاحاتی منصوبے کے مطابق ہیں، جن کا مقصد امید افزا شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا ہے۔سعودی خلائی اتھارٹی نے ناسا کے ساتھ معاہدے پر بھی دستخط کیے، جس سے چاند اور مریخ پر مشترکہ مشن کا موقع ملے گا۔
style=”display:none;”>