الیکشن کمیشن پاکستان نے چودھری شجاعت کو مسلم لیگ قاف کی صدارت سے ہٹانے کے معاملے کا فیصلہ سنا دیا۔
الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت حسین کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے منگل کو سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ قاف کی ورکنگ کمیٹی کی کارروائی کو کالعدم قراردے دیا۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ چودھری شجاعت (ق) لیگ کے صدر برقرار رہیں گے۔ چند روز قبل لاہور میں پارٹی کے صوبائی صدر چودھری پرویز الہی کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹادیا گیا تھا اور ان کے تمام قریبی عہدیداروں کو بھی پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
style=”display:none;”>