موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کے قائدانہ کردار کو عالمی طور پر سراہا جارہا ہے۔ وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کو دنیا کی 25 بااثر خواتین میں شامل کر لیا گیا ہے ۔
برطانیہ کے اخبار فنانشل ٹائمز نے پاکستان کی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کو “2022 کی 25 بااثر خواتین” میں شامل کیا۔
فہرست، جس کی جمعرات کو نقاب کشائی کی گئی، نے “بااثر خواتین” کو تین درجوں کے تحت منتخب کیا ہے – لیڈر، ہیرو اور تخلیق کار۔
سکاٹ لینڈ کی وزیر نکولا سٹرجن نے ایف ٹی کی 25 سب سے زیادہ بااثر خواتین کے مسئلے کے لیے رحمن کے حوالے سے لکھا کہ وہ “حوصلہ مند مذاکرات کار ہیں۔
گزشتہ ماہ کاپ 27 میں شیری رحمان نے پاکستان میں تباہ کن سیلابوں کا معاملہ بہت جاندار انداز میں اٹھایا، جس میں موسمیاتی تبدیلی کے مرکز میں ہونے والی ناانصافی کو اجاگر کیا گیا۔
کاپ 27 میں پاکستان سمیت موسمیاتی تبدیلی کا شکار ممالک کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑنے ، لاس اینڈ ڈیمج فنڈز کے قیام میں کلیدی کردار اداکرنے پر وفاقی وزیر کے کردار کو سراہا گیا ہے۔ فناشل ٹائمز نےلکھا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کے نقصانات کے ازالے کے لئے ترقی یافتہ ممالک سے کامیاب مذاکرات میں شیری رحمان نے اہم ترین کردار ادا کیا۔ کاپ 27 میں فنڈ کے قیام کے لئے ہونے والے مذاکرات میں 2 دن اضافی لگائے گئے تھے۔
style=”display:none;”>