متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے سیاسی مرکز اور ان کی سابق رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک آصف خان ایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ لال حویلی پہنچے اور شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے 2 یونٹس سمیت 7 اراضی یونٹس سیل کر دیئے۔
واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک کی جانب سے شیخ رشید کو لال حویلی خالی کرنے کے لئے نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے متروکہ وقف املاک کی جانب سے لال حویلی کے خلاف کارروائی عدالت میں چیلنج کردی تھی۔ عدالت نے شیخ رشید کا حکم امتناع بھی خارج کر دیا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انہیں متروکہ وقف املاک کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں ملا۔
style=”display:none;”>