سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ کی شق 94 میں کی گئی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کے لیے اقدامات کا حکم دیا جائے۔شیخ رشید کا درخواست میں موقف ہے کہ پوری دنیا میں 9 ملین اوورسیز پاکستانی ہیں۔مقننہ نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کرنے کا کہا ہے جبکہ پائلٹ پراجیکٹس معاشی یا کمرشل معاملات میں کیے جاتے ہیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ آرٹیکل 218 کے تحت الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ صاف شفاف انتخابات کرائے، حکومت کی الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترمیم آرٹیکل 218، 219 اور 222 کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترمیم کالعدم قرار دی جائے۔
style=”display:none;”>