لاہور( پ ر ) وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کے اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سے کوآرڈینیشن کی بھی ہدایت ہے۔
وزیراعظم نے این ڈی ایم کو صوبائی پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں میں عوام کی بھرپور مدد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کی قیادت اور کارکنان کو امدادی سرگرمیوں میں اداروں کا ہاتھ بٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شہباز شریف نے امدادی سرگرمیوں اور ہونے والے نقصانات سے متعلق چوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم کی کراچی کی طرف بڑھتے سمندری طوفان ’بائپر جوائے سائیکلون کے پیش نظر بھی پیشگی ہنگامی اقدامات کی ہدایت ہے۔
انہوں نے این ڈی ایم اے سندھ حکومت اور صوبائی اداروں کے اشتراک عمل سے پیشگی تیاریاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے صوبہ بلوچستان میں بھی طوفان اور بارشوں کی صورتحال میں متاثرہ علاقوں اور عوام کی بھرپور مدد کی ہدایت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پورے ملک میں امدادی کاموں کی خود نگرانی کر رہا ہوں اس لئے انتظامیہ اور ادارے عوام کی مدد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔