اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کے روپ میں انتشارپسند اورجلاؤ گھیراؤکرنے والے مکالمے کے اہل نہیں۔ ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مکالمہ جمہوری عمل کا حصہ ہے اوراسی کی بدولت جمہوریت مستحکم ہوتی ہے۔ اپنی ٹویٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا حوالہ دیئے بغیر انہوں نے مزید کہا کہ ایک میز پر بیٹھ کر اتفاق رائے سے ہی سیاسی اور آئینی پیشرفت ممکن ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ سیاست دانوں کے روپ میں انتشارپسنداورجلاؤ گھیراؤکرنے والے مکالمے کے اہل نہیں اور ایسے عناصر ریاست کی علامتوں پرحملہ کرتے ہیں۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ایسے عناصرکی متشدد کارروائیوں کا محاسبہ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ایسے عناصر کا محاسبہ کیا جاتاہے۔