راولپنڈی ( الاخبار مانیٹرنگ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی ملتے ہی پنجاب پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔
اس سے قبل شاہ محمودقریشی نے رہائی کے بعد اپنے وکیل اور صاحبزادی سے ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود کا کہنا تھا کہ میں پارٹی میں تھا اور رہوں گا۔
شاہ محمود قریشی اپنے سامان کے بارے میں دریافت کرتے رہے۔
بعدازاں پنجاب پولیس شاہ محمود قریشی کو لے کر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئی۔دوسری جانب مسرت جمشید چیمہ کو بھی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
مسرت جمشید چیمہ کو بھی رہائی کے بعد پنجاب پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا۔