اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تھری ایم پی او کے تحت شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے کر ان کی رہائی کا حکم دیا۔
عدالت نے کہا کہ شاہ محمود کو بیان حلفی دینے کے بعد رہا کیا جائے گا۔ دوسری جانب عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی اہلیہ کو بھی رہا کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ انہیں بھی دوسرے رہنماؤں کی طرح رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا جائے گا