الاخبار (مانیٹرنگ رپورٹ) برطانیہ میں جاری “ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ” میں شاداب خان سسیکس کی جانب سے کھیلتے ہوئے ، اپنے پہلے ہی میچ میں زخمی ہوگئے ہیں۔
شاداب کیڈمور کا ایک اونچا کیچ پکڑنے کی کوشش میں ساتھی فیلڈر ناتھن میک اینڈریو کے ساتھ زوروں سے ٹکرائے جس سے انکی گردن میں چوٹ آئی ہے ۔
دونوں کھلاڑیوں کو ہونے والی اس انجری کی وجہ سے میچ کچھ دیر کے لئے رک گیا اور میڈیکل اسٹاف نے گراؤنڈ میں ہی طبی امداد فراہم کی ۔
لیکن “کن کشن پروٹوکولز” پر عمل کرتے ہوئے شاداب خان کو گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔
سسیکس کے ہیڈ کوچ کے مطابق شاداب خان کی ا نجری کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ وہ پہلے سے بہتر ہیں لیکن ان کی گردن میں ابھی بھی تکلیف ہے ۔