نائیجیریا میں شدید سیلاب میں 600سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق غیر معمولی بارشوں سے 82 ہزار سے زائد مکانات مکمل تباہ ہو گئے ہیں۔ پڑوسی ملک کیمرون کےڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافے کی وجہ سے بھی صورت حال شدت اختیار کر گئی ہے اورآفت کا پیمانہ بہت بڑا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے 13 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو ئے ہیں اور ایک لاکھ 10 ہزار ایکٹر پر فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔
style=”display:none;”>