افغانستان کے دارلحکومت کابل میں طالبان سیکورٹی فورسز اور داعش کے مسلح عسکریت پسندوں کے درمیان بڑی جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ترجمان طالبان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نےواقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ طالبان سکیورٹی فورسز نے یہ کارروائی داعش دہشت گُردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کابل شہر میں تخریب کاری کے لئے موجود تھے جبکہ ان پر افغانستان میں بدامنی کے حالیہ واقعات میں ملوث ہونے کا بھی الزام لگایا جارہا ہے۔
style=”display:none;”>