پنجاب حکومت نے سموگ کے باعث لاہور کے سکولوں میں ہفتہ میں تین روز چھٹیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے نوٹفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹفیکیشن کے مطابق سکول جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔ تین روز چھٹیوں کے احکامات تاحکم ثانی رو بہ عمل رہیں گے۔ پنجاب حکومت نے یہ اقدام لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس کی سماعت کے بعد کیا ہے۔
style=”display:none;”>