سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ میں توسیع کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر رائٹرز کو انٹرویو انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا اہم اتحادی ملک ہے اور سعودی عرب پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔
گزشتہ سال سعودی عرب نے غیر ملکی ذخائر کو مضبوط کرنے کے لیے پاکستان کے مرکزی بینک میں 3 ارب ڈالر جمع کرائے تھے۔
style=”display:none;”>