لاہور( خصوصی رپورٹ) دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق قصور میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ دو لاکھ پچاس ہزار کیوسک ہے جبکہ ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے۔۔صورتحال کے تناظر میں بستی سفلیاں والی، مستے کی اور گاٹی کیلنجر گاؤں مکمل جبکہ چندا سنگھ ، ڈوناموبو کی، بھکی ونڈ ، کمال پور ، دھوپ سڑی گاؤں جزوی طور پر خالی کرائے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے 26کشتیاں فراہم کی جاچکی ہیں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئےریسکیو ادارے الرٹ جبکہ کنٹرول روم 24 گھنٹے دریاؤں کی صورتحال مانیٹر کر رہا ہے۔پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن1129 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔